دوران تربیت ساتھی کھلاڑی کی ٹکر سے موریطانوی فٹ بالر ہلاک

نواکشوط(روشن پاکستان نیوز)موریطانیہ کی فٹ بال فیڈریشن نے نوجوان گول کیپر محمد المختار کی 22 سال کی عمر میں اپنے ساتھی کھلاڑی کے ساتھ ٹریننگ کے دوران تصادم کے بعد موت کا اعلان کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق موریطانیہ کی فیڈریشن نے اپنے بیان میں کہا کہ موریطانیہ کی فٹبال فیڈریشن نے قومی ٹیم کے نوجوان گول کیپر اور کسٹمز کلب کے نوجوان محمد المختار کی وفات پر تعزیتی کی جو ہفتے کی صبح نواکشوت میں انتقال کر گئے تھے۔

مزیدپڑھیں:عدالت نے 10 سال بعد سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کےعمران خان کے خلاف ہتک عزت کیس کا فیصلہ سنا دیا

المختارکو گذشتہ ہفتے اپنے کسٹم کلب میں تربیت کے دوران سر پر شدید چوٹ لگنے سے ہوش کھونے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔موریطانیہ کی فیڈریشن نے ہونے والے پریذیڈنٹ کپ فائنل کو تا اطلاع ثانی ملتوی کر دیا۔
٭٭٭٭

مزید خبریں