هفته,  23 نومبر 2024ء
ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے،کریمنل لا ءکا آئی ایم ایف سے کیا تعلق؟سیٹیں چھینی گئیں تو مزاحمت کرینگے، پی ٹی آئی رہنماؤں کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وفاقی وزیرومرکزی رہنماعمرایوب ،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر بنانے کا کہا جا رہا ہے اور بدلے میں اپنے مقاصد پورے کروائے جا رہے ہیں ۔

اپنے مقاصد پورے کروانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو لولی پاپ دیا گیا ۔عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہنواز لیگ پیپلز پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہی ہے۔ اسمبلی میں کیا ترامیم کرنے جارہے ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں ۔ وزیرقانون نے کہا کہ آئی ایم ایف کا وفد آچکا ہے یہ اس لیے ہے، کریمنل لا کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق ہے۔ آج پہلے ہی دن قانون سازی کی ابتدا قانون کو توڑ کر کی گئی ہے۔ وہ قانون جو آپ تبدیل کرنا چاہتے ہیں ارکان کے علم میں لائیں۔ یہی آئینی طریقہ ہے۔جس طرح سے بل پاس کیے گئے وہ غیر قانونی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس کو ایم این اے بننا ہے وہ الیکشن کمیشن کو پیسے وغیرہ دے۔

یہ منتخب ہاؤس نہیں ۔ یہ قانون کی بدترین خلاف ورزی کررہے ہیں۔ ان کا اگلا ٹاسک ن لیگ کو 20 سیٹیں اور دینا ہے۔اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ یہ پنجاب سے بھی ن لیگ کو سیٹیں دینا چاہتے ہیں۔ ہم مزاحمت کریں گے یہ ایک لمبی جنگ ہے۔ ہم مشترکا اجلاس میں بھرپور احتجاج کریں گے۔ نہ ڈریں گے نہ پیچھے ہٹیں گے۔

مزید خبریں