جمعه,  18 اکتوبر 2024ء
آصف زرداری کا دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونا جمہوریت کی فتح ،سردار محمد طارق رضا گجر ایڈووکیٹ کی مبارکباد

نوشہرہ ورکاں(دلشاد علی )پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے نائب صدر سابق تحصیل ناظم نوشہرہ ورکاں سردار محمد طارق رضا گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کا بھاری اکثریت سے دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونا جمہوریت کی فتح ہے اورملکی تاریخ میں دوسری بار آصف علی زرداری کو صدر بننے کا اعزاز حاصل ہواہے۔

جو پاکستان پیپلز پارٹی کی مفاہمت پسندانہ پالیسیوں کےتسلسل کی وجہ سے ہے آصف علی زرداری کے صدر بننے سے پارلیمنٹ اور جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اورقومی اداروں کی عزت ووقارمیں اضافہ ہوا ہے ۔

آصف علی زرداری کے صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان بننے سے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گاہم اس تاریخی کامیابی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی سنیئر لیڈرشپ کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں

مزید خبریں