هفته,  23 نومبر 2024ء
نواز شریف کے صاحبزادےحسین نواز اور حسن نواز لاہور پہنچ گئے

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز لاہور پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق جاتی امرا پہنچنے پر نواز شریف نے اپنے بیٹوں کا استقبال کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے دونوں صاحبزادے لندن سے لاہور پہنچ گئے۔ واضح رہے کہ 7 مارچ کو احتساب عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیے تھے۔

عدالت نے ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری 14 مارچ تک معطل کردیے۔

حسن اور حسین نواز کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا، ان کے دائمی وارنٹ جاری کیے گئے، دیگر ملزمان کو ان 3 ریفرنسز میں بری کیا گیا، حسن اور حسین نواز کو 12 مارچ کو بری کیا گیا۔ پاکستان آکر احتساب عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں