هفته,  23 نومبر 2024ء
بلوم برگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت اقدام قرار دیدیا

امریکی اقتصادی جریدے بلومبرگ نے محمد اورنگزیب کی بطور وزیر خزانہ تقرری کو مثبت قدم قرار دیا ہے۔

اقتصادی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام سے قبل محمد اورنگزیب کی تعیناتی مثبت قدم ہے، سرمایہ کاروں کی پاکستان کے نئے وزیر خزانہ کی تقرری میں دلچسپی تھی۔

بلومبرگ کے مطابق وزیر خزانہ کے طور پر ٹیکنوکریٹ کی تقرری سے پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل میں مدد ملے گی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات میں وزیر خزانہ کا کردار کلیدی ہوگا۔

بلومبرگ نے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب اصلاحات لانے کے لیے جو بھی کرنا پڑے گا کریں گے، ان کا ماضی ظاہر کرتا ہے کہ وہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے رئیل اسٹیٹ اور خوردہ فروشوں پر ٹیکس لگانا چاہتے ہیں۔

بلاگ برگ کے مطابق نئے وزیر خزانہ نجکاری کے عمل میں SIFC کی حمایت کریں گے۔

مزید خبریں