ڈانکاسٹر(روشن پاکستان نیوز)یارکشائرکے علاقے ڈان کاسٹر ٹرین اسٹیشن پر موجودبرطانیہ کے بڑے بینک ایچ ایس بی سی کی اے ٹی ایم مشین غیر فعال ہونے سے شہریوں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،خراب سروس کے باعث شہری استعمال ترک کر نے لگے جبکہ انتظامیہ صارفین کو سہولت فراہم کرنے سے مکمل قاصر نظر آتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بڑے ہانگ کانگ شنگھائی بینکنگ کارپوریشن(ایچ ایس بی سی )کی یارکشائر میں موجود ڈان کاسٹر ٹرین اسٹیشن پر موجوداے ٹی ایم مشین عموما غیر فعال رہتی ہے۔
مزیدپڑھیں:لاہور،گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج
شہریوں کے مطابق جب بھی کیش نکوالنے جاتے ہیں مشین خراب یا کیش آئوٹ کا پیغام دیتی ہے۔
تارکین وطن اور مقامی شہریوں کے مطابق بینک کی غلط پالیسوں اور ناقص سروس کی وجہ سے ہرطبقہ شدید متاثر ہو رہا ہے۔
ڈانکاسٹرمیں ایچ ایس بی سی کے صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں کیونکہ بینک میں اے ٹی ایم سروس اکثر بند رہتی ہے۔
شہریوں کے مطابق اگر مشین میں کوئی خرابی ہو تو اسے دور کرنے کیلئے سٹاف سرے سے موجودہی نہیں ہوتا جس کے باعث صارفین کو پیسے نکالنے میں سخت دشواری کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
صارفین کے مطابق اتنے بڑے بینک نے شہریوں کو صرف دیکھانے کیلئے اے ٹی ایم مشین لگائی ہے کیونکہ اس مشین سے کیش تو نکلتا ہی نہیں۔
ایسے میں صارف جائے تو کہاں جائے !صارفین بینک نے بینک کے اعلیٰ انتظامیہ سے اس سنگین مسئلے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے:پیپلز پارٹی ٹکٹ ہولڈرز اورمعروف سماجی سیاسی شخصیات کی آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد
جبکہ دوسری طرف نیشنل لاٹری کی اے ٹی ایم مشینز اپنی عمدہ سروس کے ساتھ ساتھ صارفین کو کیش نکوالنے کی مفت سہولت بھی فراہم کرتی ہیں۔
صارفین نے نیشنل لاٹری کی اے ٹی ایم مشینز کی سروس پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے شہری لاٹری نکلنے کے بعد اپنی ضروریات پوری کرسکتے ہیں بلکہ یہ لاجواب سروس بھی فری میں حاصل کرسکتے ہیں۔
روشن پاکستان نیوز نیشنل لاٹری کی اے ٹی ایم مشین کی مفت سہولیات حاصل کرنے کیلئے نئے آنے والے شہریوں ،خصوصاًاوورسیز پاکستانیز کواس خبر کے ذریعے آگاہ کر رہا ہے کہ یارکشائرکے علاقے ڈان کاسٹر ٹرین اسٹیشن کے قریب تشریف لے جائیں۔