اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عدت میں شادی کا معاملہ سیاسی نوعیت کا نہیں، میرا گھر تباہ ہوا، اس لیے مجھے عدالت آنا پڑا۔
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا کہ پہلے ہمیں معلوم نہیں تھا کہ خفیہ شادی کی ہے، خفیہ شادی خلاف شریعت ہے، بچے بھی فکر مندتھے۔
خاور مانیکا نے کہا کہ ملازم صرف اشارہ کر سکتا ہے، ملازم کھل کر بات نہیں کر سکتا۔
خاور مانیکا نے کہا کہ بچوں کو میری اور بشریٰ بی بی کی طلاق کا علم تک نہیں تھا اور بچوں کویہ بھی نہیں معلوم تھا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے خفیہ شادی کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب عدالت سماعت کے لیے آیا تو پہلی بار عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح نامہ دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ میرے بچے 5 سال سے پریشانی میں ہیں، میں توعمران خان کو نہیں جانتا۔