هفته,  23 نومبر 2024ء
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ 

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 151 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے 5 وکٹوں پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ 

مزیدپڑھیں:جے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کیخلاف تحریک تیز کرنے کا مشن 

کیرون پولارڈ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 29، ٹم سیفرٹ نے 26، عرفان خان نے 16 جبکہ کپتان شان مسعود نے 10 رنز بنائے۔ 

حسن علی 6 اور میر حمزہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں لیں، فہیم اشرف نے 2 جبکہ عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

ایونٹ کے گزشتہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

مزید خبریں