هفته,  28 نومبر 2026ء
برطانیہ: اماراتی خاتون ڈاکٹر کے 12 لاکھ پاؤنڈ کے زیورات اور قیمتی سامان چوری

دبئی (روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر کے 12 لاکھ پاؤنڈ مالیت کے زیورات اور قیمتی سامان چوری ہوگئے۔

اماراتی خاتون ڈاکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ عربی بولنے والے دو افراد سیلفی لینے کے بہانے ان کے قریب آئے تھے۔

خاتون کے مطابق چوری شدہ سامان میں لاکھوں پاؤنڈ مالیت کے بیگ، گھڑیاں اور زیورات شامل ہیں۔

دبئی میں 16 ملین ڈالر کے بینک فراڈ کے الزام میں اسرائیلی شہری گرفتار

اماراتی خاتون نے سامان کی برآمدگی کیلئے میئر لندن صادق خان اور پولیس چیف سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خاتون کے مطابق انہوں نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کے حوالے کی، اس کے باوجود ملزمان کی شناخت نہ ہونے پرتشویش ہے۔

مزید خبریں