بدھ,  25 نومبر 2026ء
کوہاٹ پولیس امن کمیٹی کے تمام عہدیداران ضلع بدر، نئی تعیناتیوں پر ڈیوٹی سنبھالنے کا حکم

کوہاٹ:(روشن پاکستان نیوز) پولیس امن کمیٹی کے تمام عہدیداران کو ضلع بدر کرتے ہوئے ان کی نئی جگہوں پر تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام عہدیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے نئے تعیناتی کے مقامات پر پہنچ کر ڈیوٹیاں سنبھالیں۔

بری امام میں 40 سے زائد مبینہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی نہ ہوسکی، پولیس پر سرپرستی کے الزامات

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ پولیس کے اہلکاروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ احتجاج کے بعد پولیس امن کمیٹی کے عہدیداران کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔ تاہم ان تبادلوں کی وجوہات کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید خبریں