وزیرستان(روشن پاکستان نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سکیورٹی فورسز نےسرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا اسلحہ اوربارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا اسلحہ اوربارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد ہوا، فتنہ الخوارج نے خالی رہائشی مکان میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد چھپا رکھا تھا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مکان کی کھدائی کے دوران اینٹی ائیرکرافٹ گن، ہیوی مشین گن، آرپی جی7 اوربھاری ہتھیاربرآمد ہوا، برآمد سامان میں آرپی جی7 راؤنڈز،کواڈکاپٹر ڈراپ کٹس، یوبی جی ایل راؤنڈز اور ڈیٹونیٹنگ کورڈزبھی شامل ہیں۔
پاک فوج نے جدید فتح تھری سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی آبادی میں بارودی مواد چھپانا معصوم شہریوں کی جانوں کیلئے بڑا خطرہ ہے، جدید اسلحےکی برآمدگی دہشتگردوں کے بیرونی روابط اور سپلائی چین کی نشاندہی کرتی ہے۔
یاد رہے چند روزقبل بھی سکیورٹی فورسزنے میرعلی میں بارودی مواد تیارکرنے کی لیب پکڑی تھی۔











