اسلام آباد(راجہ اسرار حسین) سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز-II کے خلاف بڑا ایکشن،بغیر NOC ترقیاتی کام اور دریائے سواں میں اربوں روپے کی بلیو ایریا کمرشل منصوبہ بندی تجاوزات پر شوکاز نوٹس جاری،10 دن میں مسماری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے کہوٹہ روڈ، زون-5 میں واقع جناح گارڈن (فیز-II) کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ سی ڈی اے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے فیڈرل ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (FECHS) کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بغیر این او سی ترقیاتی کام اور دریائے سواں میں غیر قانونی اربوں روپے مالیتی کمرشل بلیو ایریا کی منصوبہ بندی تجاوزات پر 10 دن کے اندر جواب اور غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔دستیاب دستاویزات کے مطابق یہ نوٹس 17 نومبر 2026* کو نمبر CDA/PLW-HS(987)/2025/386 کے تحت جاری کیا گیا جو سیکرٹری FECHS واجد نسیم ساہی کے نام ہے۔نوٹس پر ڈپٹی ڈائریکٹر-I (ہاؤسنگ سوسائٹیز) ارسلان عباس کے دستخط ہیں۔نوٹس کے مطابق جناح گارڈن (فیز-II) کا نظرثانی شدہ اور توسیعی لے آؤٹ پلان، جو 1066 کنال رقبے پر مشتمل ہے، سی ڈی اے نے 21 اکتوبر 2024 کو منظور کیا تھا تاہم سی ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ سائٹ پر ترقیاتی کام شروع کرنے کا NOC تاحال جاری نہیں کیا گیا۔اس کے باوجود سوسائٹی نے سائٹ پر ترقیاتی کام شروع کر دیا، جس پر پی ایم پورٹل اور سوشل میڈیا سمیت مختلف فورمز کے ذریعے متعدد شکایات موصول ہوئیں 9 نومبر کو سائٹ وزٹ میں پایا گیا سی ڈی اے اور جناح گارڈن کے نمائندوں نے 9 نومبر 2026 کو سائٹ کا مشترکہ دورہ کیا دورے کے دوران سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں جن میں دریائے سواں کے Right of Way میں اسٹیل ڈیک اسٹرکچردریا کے ساتھ موجود سخت چٹانی ساخت کے ساتھ ایک اسٹیل ڈیک اسٹرکچر کھڑا کر دیا گیا ہے جو دریا کے مخصوص Right of Way (RoW) میں آتا ہے۔1200 فٹ طویل ٹریننگ وال*
دریائے سواں کے ساتھ تقریباً 1200 فٹ طویل ٹریننگ وال تعمیر کی گئی ہے۔ اس میں سے 600 فٹ منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کی حدود میں ہے، جبکہ باقی 600 فٹ منظور شدہ سکیم کے رقبے سے باہر ہے۔پارک / سِٹ آؤٹ ایریا کے ساتھ چٹان کا ایک حصہ کاٹ کر سائٹ آفس تعمیر کر دیا گیا ہے۔منظور شدہ لے آؤٹ پلان میں STP (سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ) کے لیے مختص جگہ کو پارک / سِٹ آؤٹ ایریا میں تبدیل کر دیا گیا جو جزوی طور پر دریا کے RoW میں آتا ہے۔سکیم کے تقریباً 400 کنال رقبے پر ترقیاتی کام کر لیا گیا ہے، جہاں سڑکیں بلیک ٹاپ (پختہ) کر دی گئی ہیں۔سکیم میں قبضہ حاصل کرنے اور صفائی کے لیے لینڈ ڈوزنگ کا عمل اب بھی جاری ہے۔سی ڈی اے نے سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کی دفعات 49-C، 46 اور 46-B، آئی سی ٹی (زوننگ) ریگولیشن 1992 کی شق 5(1) و (iii) اور ریگولیشن 2023 کی شق 40 تا 42 کے تحت FECHS کو حکم دیا ہے کہ فوری طور پر ہر قسم کا ترقیاتی کام روک دیا جائے جب تک سی ڈی اے کی جانب سے فائنل NOC جاری نہ ہو۔10 دن کے اندر منظور شدہ لے آؤٹ پلان سے ہٹ کر کیے گئے تمام غیر قانونی کام / اسٹرکچر / عمارت کو فوری طور پر مسمار / ہٹا دیا جائے اور زمین کا استعمال ترک کیا جائے۔7 دن کے اندر بغیر اجازت تعمیر شدہ عمارت، اسٹرکچر یا کام کو ہٹانے، گرانے یا تبدیل کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر 10 دن میں شوکاز نوٹس پر عمل نہ کیا گیا تو غیر قانونی تعمیرات کو پولیس فورس سمیت طاقت کے استعمال سے مسمار کر دیا جائے گا۔سکیم کے دفاتر اور سائٹ آفس کو سیل* کر دیا جائے گا۔مسماری کا تمام خرچہ ذمہ دار شخص سے وصول کیا جائے گا۔یکطرفہ (Ex-parte) کارروائی شروع کی جائے گی اور کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔سی ڈی اے نے FECHS کو 10 دن کے اندر تحریری طور پر شوکاز کا جواب دینے کا حکم دیا ہے کہ ان سنگین خلاف ورزیوں پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔سوسائٹی کو اپنے دفاع میں ذاتی سماعت (Personal Hearing) کا موقع بھی دیا گیا ہے، جو 10 دن کے اندر ڈی جی (اسپیشل پلاننگ) / ڈائریکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز کے دفتر میں دفتری اوقات میں ہوگی۔یاد رہے کہ یہ نوٹس ڈی جی (اسپیشل پلاننگ) / ڈائریکٹر ہاؤسنگ سوسائٹیز کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔اس کی نقول ممبر (P&D) سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر / رجسٹرار کوآپریٹیوز، ڈی جی اربن پلاننگ، ڈی جی ڈیزائن، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے، سینئر اسپیشل مجسٹریٹ، ڈائریکٹر انفورسمنٹ (ایسٹ) سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی بھیجی گئی ہیں۔ڈی جی (ڈیزائن) سی ڈی اے سے خصوصی طور پر درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ افسر کو تعینات کریں تاکہ چیک کیا جا سکے کہ دریائے سواں کے ساتھ بننے والی ٹریننگ وال منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق بن رہی ہے یا نہیں۔دریائے سواں اسلام آباد کا ایک اہم قدرتی آبی گزرگاہ ہے۔ اس کے Right of Way میں تعمیرات سے نہ صرف سیلاب کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ ماحولیاتی توازن بھی متاثر ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق منظور شدہ لے آؤٹ پلان سے ہٹ کر STP کی جگہ تبدیل کرنا، دریا کی حدود میں تعمیرات کرنا اور بغیر NOC ترقیاتی کام کرنا شہری منصوبہ بندی کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس سے پلاٹ خریدنے والے شہریوں کے مفادات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔اس ضمن میں سوسائٹی کا موقف جاننے کے لیے سیکرٹری واجد ساہی سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے نے شکایات کی بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جس کا تحریری جواب جلد دیدیں گے کمرشل منصوبے بلیو ایریا کا آدھا حصہ سوسائٹی حدود میں ہے آدھے حصہ دریائے سواں اراضی پر بتایا گیا ہے۔اب سب کی نظریں FECHS کے جواب پر ہیں آیا سوسائٹی 10 دن میں غیر قانونی تعمیرات خود ہٹائے گی، یا سی ڈی اے کو مسماری کے لیے فورس استعمال کرنا پڑے گی۔












