اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے کہا ہے کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ پروگرام (SPHF) ایک خواب سے حقیقت بن چکا ہے، جس کے تحت 10 لاکھ مکانات کی تعمیر مکمل کر کے 10 لاکھ خاندانوں کو محفوظ چھت، باعزت زندگی اور بہتر مستقبل فراہم کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سحر کامران نے کہا کہ جب عزم مضبوط، وژن واضح اور مقصد عوام کی خدمت اور تحفظ ہو تو کوئی کام ناممکن نہیں رہتا۔
سحر کامران کی جرمنی کے یومِ اتحاد کی تقریب میں شرکت، پاکستان اور جرمنی کے تعلقات کے فروغ پر زور
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی ایک اہم کامیابی یہ بھی ہے کہ مکانات کی ملکیتی دستاویزات اور بینک اکاؤنٹس خواتین کے نام پر منتقل کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد خواتین پہلی مرتبہ جائیداد کی مالکن اور بینک اکاؤنٹ ہولڈر بنی ہیں۔
سحر کامران کا کہنا تھا کہ یہ محض دعویٰ نہیں بلکہ زمینی حقیقت ہے۔ انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سندھ حکومت کی کاوشوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ آنے والی نسلوں کے تحفظ اور خوشحالی کا ذریعہ بنتا رہے گا۔











