بدھ,  11 نومبر 2026ء
خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے: چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا ہےکہ جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں جب کہ مولانا کے ساتھ تحریک چلانا ابھی قبل ازوقت ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواہش تھی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد بنے، مولاناسے ملاقاتیں آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے ہوئیں، جوائنٹ اپوزیشن میں مولانا پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ تحریک چلانا ابھی قبل ازوقت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے ہم سے کبھی گورنر شپ یا کسی چیز کا تقاضا نہیں کیا: رانا ثنا اللہ

انہوں نے کہا کہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم خوش آئند ہے، امید ہے اس مرتبہ عدالتوں کے حکم پرعملدرآمد ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کررہے اس میں بھرپور حصہ لیں گے۔

مزید خبریں