ڈھاکہ (روشن پاکستان نیوز) شیخ حسینہ نے بنگلہ دیش واپسی کیلئے نئے پاسپورٹ کی درخواست دے دی تاہم بنگلہ دیشی حکومت نے درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ نے بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی کے دوران بنگلہ دیشی پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ کے اجرا کے لیے درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے بھارت میں اپنی 2 سالہ خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے وطن واپس لوٹنے کے لیے نیا پاسپورٹ اور قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کی باقاعدہ درخواست دے دی۔
لندن کی قانون ساز فرم ‘میٹرکس چیمبرز’ کے وکلا نے شیخ حسینہ کی جانب سے نئی دہلی میں قائم بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کو خط ارسال کیا، جس میں بین الاقوامی انسانی حقوق کی پاسداری اور بنگلہ دیشی شہریت کی بنیاد پر نیا پاسپورٹ جلد از جلد جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا کہ یہ 2024 میں اقتدار چھوڑ کر بھارت جانے کے بعد ان کی پہلی باضابطہ درخواست ہے۔
ڈھاکہ ٹیسٹ کا تیسرا روز، اذان اویس کی سنچری کے بعد پاکستانی بیٹنگ لڑکھڑا گئی
ان کے معاونین کا کہنا تھا کہپ وہ دسمبر میں بنگلہ دیش واپس آنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور واپسی کی تاریخ قانونی و دیگر رسمی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد بتائی جائے گی۔
تاہم بنگلہ دیشی حکومت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک مفرور مجرم ہیں اور بھارت کے ساتھ موجود حوالگی معاہدے کے تحت انہیں بنگلہ دیش کے حوالے کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بنگلہ دیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے طلبہ تحریک کے دوران مظاہرین کے خلاف مہلک کریک ڈاؤن کا حکم دینے کے الزام میں شیخ حسینہ کو ان کی غیرموجودگی میں سزائے موت سنائی تھی۔ شیخ حسینہ ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔











