هفته,  07 نومبر 2026ء
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیاں: دو کھلاڑی ریلیز، نئے فاسٹ بولرز شامل

لاہور(روشن پاکستان نیوز): پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے آئندہ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے دو کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عبداللہ فضل اور علی عثمان کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی سفارش پر یہ فیصلے کیے گئے ہیں، جبکہ عبداللہ فضل کی جگہ طیب عارف کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور اسلام آباد میں علی عثمان کی جگہ عامر جمال کی شمولیت کا بھی قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محمد رضوان پریزیڈنٹ ٹرافی میں کیوں نہیں کھیل سکے؟ اہم انکشاف سامنے آگیا

دوسری جانب، پیٹرنز الیون کے دو فاسٹ بولرز علی شبیر اور ثاقب خان کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے، اور دونوں کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

مزید خبریں