منگل,  03 نومبر 2026ء
ایران کے بندر عباس میں چار دھماکے، میزائل حملوں کی اطلاعات، دو امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں چار دھماکوں کی آوازیں سنے جانے اور میزائل داغے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد علاقے میں سکیورٹی صورتحال سے متعلق تشویش پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ ہرمزگان کے علاقے بندر خمیر میں ایرانی فضائی دفاعی نظام نے دو امریکی لوکاس ڈرونز کو نشانہ بنا کر مار گرایا ہے۔

تاہم، ڈرونز کی تباہی اور بندر عباس میں دھماکوں سے متعلق ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

امریکا نے ایران کے جزیرہ قشم پر حملہ کردیا: امریکی اخبار

یہ پیش رفت ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

مزید خبریں