واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکا میں وسط مدتی انتخابات آج ہوں گے، سروے اور پول میں ڈیمو کریٹس کو ایوانِ نمائندگان میں برتری ملنے کا امکان ہے۔
سینیٹ کی سات اہم نشستوں پر سخت مقابلہ متوقع ہے، امریکا کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ کامیابی پر ٹرمپ انتظامیہ نے کانگریس کے بغیر حکمرانی کی حکمت عملی تیار کرلی۔
امریکی صدر نے کہا کہ اگر ڈیموکریٹس کانگریس جیت گئے تو وہ “Mr. Veto” بن جائیں گے ، بولے ابتدا میں ویٹو استعمال کروں گا، بعد میں ممکنہ طور پر ڈیموکریٹس سے معاہدے ہوں گے۔
وائٹ ہاؤس حکام کے مطابق کانگریس کی منظوری کے بغیر اقدامات کے قانونی جائزے اور تجاویز تیار کی جاری ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ امیگریشن، ٹیرف، ہاؤسنگ اور اخراجات پر ایگزیکٹو اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔
کیلیفورنیا میں متنازع ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد
پولنگ شروع ہونے سے پہلے ٹرمپ انتظامیہ کو دھچکا لگ گیا، امریکی سپریم کورٹ نے کیلیفورنیا میں متنازع ووٹوں کی گنتی روکنے کی درخواست مسترد کردی، ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ بعض ووٹرز امریکی شہری نہیں ہیں۔
وسط مدتی انتخابات، پیشگی ووٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم
امریکی مڈ ٹرم الیکشن سے قبل 5 کروڑ 13 لاکھ سے زائد شہری ڈاک کے ذریعے یا ذاتی طور پر پولنگ مراکز پر پیشگی ووٹ ڈال چکے ہیں۔ یہ 2022 کے سابقہ ریکارڈ سے زیادہ ہے۔ پیشگی ووٹنگ میں ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہے، کئی اہم ریاستوں میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ نے کانگریس کے کنٹرول کی دوڑ مزید دلچسپ بنا دی ہے۔
نیتن یاہو کے دباؤ پر ٹرمپ ایران پر ایٹمی حملہ کرسکتے ہیں: امریکی صحافی کا دعویٰ
فلوریڈا یونیورسٹی کی الیکشن لیب کے مطابق اگر اس سال ووٹر ٹرن آؤٹ 2022 جتنا رہا تو 10 کروڑ سے زائد امریکی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔
شمالی کیرولائنا میں 10 لاکھ سے زائد ڈیموکریٹس اور 6 لاکھ اناسی ہزار ریپبلکنز پیشگی ووٹ ڈال چکے ہیں، ٹیکساس میں 76 لاکھ، جنوبی کیرولائنا میں تقریباً 10 لاکھ اور جارجیا میں 28 لاکھ سے زائد شہری پیشگی ووٹ ڈال چکے ہیں، جارجیا میں ووٹنگ 2022 کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔ مین، کنساس اور مشی گن میں بھی پیشگی ووٹنگ میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
امریکا کی 27 ریاستوں کے اعداد و شمار کے مطابق پیشگی ووٹ ڈالنے والوں میں 43.1 فیصد ڈیموکریٹس اور 31.8 فیصد ریپبلکنز ہیں، آزاد ووٹرز کا حصہ تقریباً 25 فیصد ہے، پنسلوانیا میں 65 فیصد پیشگی ووٹرز ڈیموکریٹس اور 25 فیصد ریپبلکنز ہیں۔
روایتی طور پر ریپبلکنز کی حمایت والی ریاستوں آئیووا، کنساس اور نیبراسکا میں بھی ڈیموکریٹس کی پیشگی ووٹنگ ریپبلکنز کے برابر یا اس سے زیادہ رہی ہے تاہم فلوریڈا، مشی گن اور ٹیکساس میں ریپبلکنز کی پیشگی ووٹنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
فلوریڈا میں ریپبلکنز کو ڈیموکریٹس پر 3 فیصد پوائنٹس کی برتری حاصل ہے جبکہ 2022 میں یہ فرق 6.4 پوائنٹس تھا، مشی گن میں 30 فیصد رجسٹرڈ ریپبلکنز نے پیشگی ووٹ ڈالا، ڈیموکریٹس میں یہ شرح 23 فیصد رہی۔










