اتوار,  01 نومبر 2026ء
نئی جنگ کی صورت میں امریکی مفادات، تنصیبات اور سازوسامان کو کہیں بھی نشانہ بناسکتے ہیں: ایرانی فوج

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ نئی جنگ کی صورت میں تنازع مغربی ایشیا کے خطے تک محدود نہیں رہے گا۔

 بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے کہا کہ قابل رسائی امریکی مفادات، تنصیبات، سازوسامان کو کہیں بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی جارحیت دوبارہ ہوئی تو فوری اور پہلے سے کہیں زیادہ شدید ردعمل دیا جائےگا۔

ایران میں ایک یا دو جوہری مقامات اب بھی باقی ہیں جن کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی،امریکی صدر

بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا نے خبردار کیا کہ مستقبل کی ممکنہ جنگ پہلے کے مقابلے میں زیادہ طویل ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں