بدھ,  28 اکتوبر 2026ء
کے پی میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

پشاور(روشن پاکستان نیوز) کے پی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے تحت کریک ڈاؤن، سرکاری زمینوں اور گرین بیلٹس سے غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔

مشیر اطلاعات کے پی ثمر ہارون بلور نے ویڈیو بیان میں کہا کہ صوبے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کسی سیاسی دباؤ، انتقام یا پسند و ناپسند کے بغیر کیا جا رہا ہے، پشاور میں ٹریفک جام کے باعث شہری گھنٹوں سڑکوں پر پھنسے رہتے ہیں، مریض اسپتال اور طلبہ امتحانی مراکز بروقت نہیں پہنچ پاتے۔

شانگلہ: تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عمارت کی سیڑھیاں گرنے سے بچہ جاں بحق، 7 افراد زخمی

ثمر ہارون بلور نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے کے بعد سڑکوں، بازاروں اور چوراہوں کو نئے سرے سے تعمیر کر کے ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جائے گی، سڑکوں کی بحالی کے بعد شہریوں کی سہولت کیلیے پبلک ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع بھی متعارف کروائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میں نکاسی آب اور پینے کے پانی کے مسائل حل کرنے کیلیے سیوریج اور صاف پانی کی لائنیں الگ کی جائیں گی۔

مزید خبریں