پیر,  19 اکتوبر 2026ء
گورنر راج کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا، مذاکرات صرف دکھاوا تھے: اسد قیصر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کو دکھاوا قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے پر غور ہورہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کورکمیٹی اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے سہیل آفریدی کو ناکامی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا، سوشل میڈیا پر جو باتیں سامنے آتی ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی، علی امین گنڈاپور بھی کورکمیٹی میٹنگ میں موجود تھے۔

کے پی میں گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں پی ٹی آئی کا اگلا قدم کیا ہوگا؟ پارٹی اعلامیہ جاری

اسد قیصر نے دعویٰ کیا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا، مذاکرات صرف دکھاوے کے لیے کیے گئے۔

مزید خبریں