بدھ,  07 اکتوبر 2026ء
نیویارک میں خسرے کی وبا پھیل گئی، ہنگامی حالت نافذ

واشنگٹن (روشن پاکستان نیوز) نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ریاست میں خسرے کی وبا کے باعث ہنگامی حالت نافذ کر دی جو 4 نومبر تک جاری رہے گی ، یہ 2025 میں خسرے کے کیسز میں اضافے کے بعد کسی امریکی ریاست کی جانب سے اس نوعیت کا پہلا اعلان ہے۔

رائٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیویارک ریاست نے خسرے کے کیسز میں اضافے کے پیشِ نظر خسرہ، ممپس اور روبیلا (MMR) ویکسین لگانے کی اجازت رکھنے والے طبی ماہرین کی تعداد خاص طور پر دیہی علاقوں میں بڑھا دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس میں شرکت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے

رپورٹس کے مطابق گورنر کیتھی ہوکل نے گزشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ کسی شخص کو ایسی بیماری سے شدید بیمار یا ہلاک نہیں ہونا چاہیے جس سے ویکسین کے ذریعے بچا ئو ممکن ہو۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ 3 اکتوبر تک نیویارک میں رواں سال خسرے کے 108 کیس رپورٹ ہوئے ، ان میں سے 92 کیس 15 جولائی کے بعد سامنے آئے اور یہ کیس کم ویکسی نیشن والے دیہی علاقوں کی 18 کاؤنٹیز میں پائے گئے۔

7 کیسز نیویارک سٹی میں اور 101 کیسز ریاست کے دیگر علاقوں سے رپورٹ ہوئے، 15 جولائی کے بعد دیہی علاقوں میں 1,000 سے زائد MMR ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

نیویارک کی ہمسایہ ریاست پنسلوانیا بھی خسرے کی تیزی سے پھیلتی وبا سے متاثر ہے، 2 اکتوبر تک پنسلوانیا میں خسرے کے 977 کیس اور 5 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں زیادہ تر کیسز نیویارک سے متصل دیہی کاؤنٹیز میں سامنے آئے۔

مزید خبریں