جمعه,  02 اکتوبر 2026ء
حکومت کی جانب سے ملاقات کا پیغام قبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی ملاقات کل ہوگی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےکہاکہ حکومت کی جانب سے کل ملاقات کا پیغام موصول ہوا، آج اپوزیشن کے اجلاس میں فیصلےکی روشنی میں حکومتی پیغام کوقبول کرلیا، حکومتی اور اپوزیشن وفود کی کل دن 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفترمیں ملاقات ہوگی۔

معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے: رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی رہنما عامرڈوگر سے ٹیلیفون پرگفتگو

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کی پی ٹی آئی رہنما  عامرڈوگر سے ٹیلیفون پرگفتگو ہوئی، ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ نے عامرڈوگرکو فون کیا اور کہا کہ معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا جائے، ذائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن رہنماؤں کی مشاورت کے دوران ہی رانا ثنااللہ کی کال آئی، عامرڈوگر نے اپوزیشن رہنماؤں کو  وزیراعظم ہاؤس کی ملاقات اور رانا ثنااللہ کے رابطے سے آگاہ کیا۔

مزید خبریں