ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب نے اپنے 96ویں قومی دن کے موقع پر 23 ستمبر 2026 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا۔
عرب میڈیا کےمطابق سعودی وزارتِ انسانی وسائل و سماجی ترقی نے نجی اور سرکاری شعبے میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے قومی دن کی تعطیل کی تاریخ جاری کردی ہے۔
وزارت کےمطابق بدھ 23 ستمبر 2026، بمطابق 12 ربیع الثانی 1448 ہجری کو نجی اور سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے سرکاری تعطیل ہوگی۔
سعودی عرب میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں 13 شہری زخمی
حکام کا کہنا ہے کہ قومی دن کی تعطیل کا فیصلہ سعودی لیبرقانون کے ایگزیکٹو ریگولیشنز کے آرٹیکل 24 کے تحت کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہر سال 23 ستمبر کو قومی دن منایا جاتا ہے، جس کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے











