هفته,  12  ستمبر 2026ء
برکس اجلاس: مشرق وسطیٰ کی جنگ عالمی برادری کے مفادات کے خلاف ہے، چینی صدر

نئی دہلی(روشن پاکستان نیوز) نئی دہلی میں برکس کے 18ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں جاری جنگ عالمی برادری کے مشترکہ مفادات کے خلاف ہے، جس کے نتیجے میں سنگین نقصانات ہو رہے ہیں۔

چینی صدر نے برکس ممالک پر زور دیا کہ وہ دیگر ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کریں اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔

ایران نے امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئے چین سے بارٹر تجارت شروع کردی

شی جن پنگ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی جاری ہے، جبکہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی برکس اجلاس میں شریک ہیں۔

تجارتی امور پر گفتگو کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ برکس ممالک کو عالمی تجارتی تنظیم، ڈبلیو ٹی او، کی قیادت میں کثیرالجہتی تجارتی نظام کی حمایت کرنی چاہیے اور ہر قسم کے تجارتی تحفظ پسندانہ اقدامات کو مسترد کرنا چاہیے۔

شی جن پنگ نے اعلان کیا کہ چین آئندہ سال برکس کی صدارت سنبھالے گا۔ چینی صدر کا یہ دورہ بھارت سات سال بعد ہو رہا ہے۔

مزید خبریں