اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب عاصم افتخار احمد کی نئی تقرریوں کی منظوری دے دی۔
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نئے سیکرٹری خارجہ ہوں گے۔
ٹِک (کیڑے) سے پھیلنے والا نیا وائرس دریافت، سائنسدانوں نے خبردار کردیا
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا عاصم افتخار احمد کی قیادت میں دفتر خارجہ پاکستان کے مفادات کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھاتا رہے گا۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ آمنہ بلوچ نے 11 ستمبر 2024 سے سیکرٹری خارجہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، آمنہ بلوچ 17 ستمبر 2026 کو سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہوجائیں گی، ریٹائرمنٹ کے بعد آمنہ بلوچ ترکیے میں پاکستان کی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔











