پیر,  07  ستمبر 2026ء
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف کے مطابق 8 کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 364.6 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 21 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔

اے این ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر کے بیگ سے 330 گرام آئس اور 270 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ سنگجانی ٹول پلازہ کے قریب رکشے سے 52.8 کلوگرام چرس اور 5.4 کلوگرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کوٹ لکھپت لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 6 کلوگرام افیون، حیدرآباد میں ایک مسافر سے 3.6 کلوگرام چرس، جبکہ منڈی موڑ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 1.2 کلوگرام چرس اور ایک کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

ملک کے مختلف شہروں میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

مزید کارروائیوں میں ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ کے قریب 150 کلوگرام ہیروئن، شاکس جمرود ضلع خیبر کے قریب گاڑی سے 144 کلوگرام چرس جبکہ کوٹ لکھپت لاہور میں ایک کوریئر آفس سے انورٹر میں چھپائی گئی 8.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں