بدھ,  05  اگست 2026ء
ملک کے مختلف شہروں میں اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف 5 کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 37.84 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ایک کوریئر آفس میں سعودی عرب بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں کے اندر چھپائی گئی 340 گرام آئس برآمد کی گئی، جبکہ ایک دوسری کارروائی میں نیدرلینڈز سے آنے والے پارسل سے 90 گرام آئس اور 10 ایل ایس ڈی پیپرز قبضے میں لیے گئے۔

اے این ایف کا ملک بھر میں کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

اسی طرح بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے ہنی جار (شہد کے برتن) میں چھپائی گئی 24.1 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔

لاہور کی مرغزار کالونی کے قریب کارروائی کے دوران دو ملزمان سے 8.4 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

دوسری جانب ضلع کوئٹہ کے علاقے بالیلی میں ایک گاڑی سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اے این ایف نے تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں