اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ مجموعی طور پر 37 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 31.5 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔
اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران:
- فیصل آباد: شیخوپورہ روڈ پر کالج کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم سے 1.5 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
- چاغی: دالبندین کے قریب ایک گاڑی کی تلاشی کے دوران 30 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں کارروائیوں کے مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کرلیے گئے ہیں، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 7 ملزمان گرفتار











