جمعرات,  27  اگست 2026ء
گل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نےاستعفیٰ دیا؟ مصطفیٰ کمال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی کا پورا ایجنڈا ہے، اس کو انتظامی یونٹس والی بات بڑی  زور سے لگی ہے،گل پلازہ میں 72 لوگ جان سے گئےکیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئرکراچی نے استعفیٰ دیا؟

ایک انٹرویو میں مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کاش وہ حقائق بتاسکتےکہ وزارت  سے استعفے کے معاملے میں انہوں نے کیا کیا اور کیا نہیں کیا؟ پیپلزپارٹی کا پورا ایجنڈا ہے، پیپلز پارٹی کو انتظامی یونٹس والی بات بہت زور سے لگی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر وہ مستعفی ہو کر کراچی چلےگئے تو پیپلز پارٹی والوں کی زندگی اور  خراب ہوگی۔ وہ تو خود چاہتے ہیں کہ ان کی جان چھوٹے اور انہیں واپس بھیجا جائے۔

 مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وہ 2 دن کراچی جاتے ہیں اور  پیپلز پارٹی کی بری حکمرانی کی بات ہوتی ہے، اگر وہ سات دن کراچی بیٹھیں گے تو یہ لوگ خود ہی واپس بھیجنے کی بات کریں گے، گل پلازہ میں 72 لوگ جان سےگئے،کیا وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی نے استعفیٰ دیا؟

کنواروں کیلئے خوشخبری! پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار سے زائد کی کمی

 مصطفیٰ کمال نےکہا کہ پمز واقعے پر وزیراعظم نے تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی بنائی ہے، اس کےعلاوہ کوئی اورکمیٹی نہیں ہے،کمیٹی کے ٹی او آر واضح ہیں، کل شام تک اپنی رپورٹ دےگی،کمیٹی کی سفارشات پرمن وعن عمل کیا جائےگا۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام “کیپٹل ٹاک” میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنے استعفے کے سوال کا واضح جواب دینے سے گریز کیا۔

پروگرام کے میزبان حامد میر نے جب مصطفیٰ کمال سے پوچھا کہ کیا آپ نے کل وزیراعظم کو اپنے ہاتھ سے لکھا استعفیٰ بھجوایا جسے وزیراعظم نے قبول نہیں کیا؟ تو مصطفیٰ کمال نے کہا جب آپ کو معلوم ہے تو آپ مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں؟

میزبان حامد میر نےکہا، یعنی وزیراعظم سے پوچھنا چاہیے؟ تو مصطفیٰ کمال نےکہا جہاں سے آپ کو معلوم ہوا ہے وہیں سے پوچھ لیں۔

مزید خبریں