ریاض (وقار نسیم وامق) مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے رہنماؤں نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون کو خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم قرار دیا ہے۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ تینوں برادر ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اشتراک نہ صرف دفاعی شعبے کو مضبوط کرے گا بلکہ معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔
مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری سجاد علی، جی ایم اعوان، فضل رحیم صافی اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات میں ترکیہ کی شمولیت ایک مثبت اور مستقبل ساز پیش رفت ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ تینوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون خطے میں باہمی روابط کے ایک نئے دور کی بنیاد ثابت ہوگا۔











