اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ عوام سیاسی نظام سے نکل کر آگے آگئے تو بہت خطرناک نتائج ہوں گے۔
گورکھپور فیکٹری ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خانم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں لوگ باہر نکلنے کے لیے تیار بیٹھے ہیں، لوگ اب باہر نکلے تو ہر معاملہ ہاتھ میں لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غصے سے بپھری عوام خود نکلی تو اس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے، مشورہ دیا ہے سیاسی جماعتوں کو کہ معاملے کو لیڈ کرنا چاہیے۔
علیمہ خانم نے مزید کہا کہ سسٹم کرپٹ اور تباہ ہوچکا ہے۔
مانچسٹر میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے 5 اگست کو احتجاج کا اعلان
صحافی نے سوال کیا کہ بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا ہے آپ کی کیا رائے ہے؟
جواب میں انہوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے کچھ نہیں کہتی، مجھے کچھ پتا نہیں، مجھے جو حالات نظر آرہے اس کے بارے میں آپ کو بتا دیا ہے۔











