ماسکو(روشن پاکستان نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں دھماکے سے 3 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو کے ایک ریسٹورینٹ میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 21 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون دھماکہ خیز مواد ریسٹورینٹ لائی تھی اور یہ ایک دیسی ساختہ بم تھا، سکیورٹی گارڈ نے خاتون کو اندر داخل ہونے سے روکنے کی کوشش کی تو اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔
اس حوالے سے روسی وزارتِ داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا کہ دھماکہ رات تقریباً 8 بجے ہوا۔
سوشل میڈیا پر مخالف پوسٹس پر سربراہ میٹا انڈیا سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمات درج
پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ریسٹورینٹ کی جانب جانے والے راستوں کو بند کر دیا ہے اور علاقے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں۔











