اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آج رات بھی ملک کے کئی علاقوں میں تھنڈر سٹارم آنے اور کئی جگہوں پر موسلا دھار بارش برسنے کا امکان ہے ہے۔ پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے آج ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات ملک کے کئی علاقوں میں مزید بارشوں کی فورکاسٹ کی ہے۔ تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئے گاِ موسلا دھا ر بارش کہاں؟ آج رات ور کل کیلئے فورکاسٹ
ہفتہ (رات) موسم کی صورتحال
میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فورکاسٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج رات سندھ، پنجاب کے بالائی اور وسطیٰ ؑلاقوں، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، کشمیر اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش (تھنڈر سٹارم) کا امکان ہے ۔ اس دوران جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور شمال مشرقی /وسطی پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
اتوار کے روزموسم کی صورتحال: جنوب مشرقی سندھ،بالائی /وسطی پنجاب ، بالا ئی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآ لود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور شمال مشرقی /وسطی پنجاب میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
آج (رات)اور اتوار (صبح ) کے دوران خظرہ کہاں کہاں ہے؟
میٹ ڈیپارٹمنٹ نے خبردار کیا ہے کہ آج رات موسلادھار بارشوں سے کشمیر، ڈیرہ غازی خان کے رودکوہی پہاڑی علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔
موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ ، گجرات ساہیوال، سرگودھا ،جھنگ اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔
موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ پر بارش کی توقع ہے۔ البتہ بارش کا امکان صرف پینتالیس فیصد ہے جو بعد میں بڑھ بھی سکتا ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،صوابی ، پشاور،چارسدہ،نوشہرہ،مردان، ہنگو، کرم اور اورکزئی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، اوکاڑہ ، پاکپتن ،قصور ، سیالکوٹ، نارووال، چکوال ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ، وہاڑی ،خوشاب، بہاولنگر، بہاولپور،ساہیوال، نورپور تھل، بھکر، میانوالی اور سرگودھا اور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ جبکہ مری، گلیات ، راولپنڈی ، اٹک ، راجن پور، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو اوررحیم یار خان میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں تھرپارکر،عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہٰ یار، حیدرآباد، مٹیاری، جامشورو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد، شکارپور، سکھر، قمبر شہدادکوٹ، دادو ، لاڑکانہ، خیرپور، نوشہروفیروز اور ٹھٹھہ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے موسلادھار بارش کا امکان ہے ہے۔ تاہم کر اچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
لاہور میں ایک ہی اسپیل میں 263 ملی میٹر بارش سے سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع، ڈیفنس میں کشتیاں چل گئیں
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم شام/رات میں ژوب،موسی ٰ خیل، شیرانی، لورالائی، بارکھان، کوہلواور گردونواح میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں (کل شام05بجے سےآج شام05 بجے) کے دوران پنجاب، زیریں سندھ ،خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان اور زیریں بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہروں میں ہوئی؛ سرگودھا سٹی 143، اوکاڑہ 119، حافظ آباد 103، گجرات 100، لاہور (سٹی 91، ایئرپورٹ 18)، منڈی بہاؤالدین 83، نارووال 69، بہاولنگر 63، ساہیوال 61، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 54، سٹی 20)، منگلا 46، جہلم 43، چکوال، شیخوپورہ 28، راولپنڈی (چکلالہ 13، شمس آباد 10، کچہری 09، گوالمنڈی، نیو کٹاریاں 07، پیرودھائی 06)، مری 12، اسلام آباد (سیدپور 12، سٹی 11، بوکرا 05، گولڑہ 03، ایئرپورٹ 01)، خانیوال 11، قصور 08، اٹک، جوہرآباد 01، سندھ: تھرپارکر (چھاچھرو 82، مٹھی 56، ڈپلو 47، کالوئی، ننگرپارکر 35، اسلام کوٹ 33، ڈھالی 14)، چھور 55، مٹھی 09، کراچی (ڈی ایچ اے ، سرجانی ٹاؤن 06، گلشنِ حدید 05، کیماڑی 04، ناظم آباد ، پی اے ایف مسرور بیس ، گلشنِ معمار 03، صدر ٹاؤن 02، نارتھ کراچی 01)،میرپورخاص 04،خیبر پختونخوا: ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ 31، چراٹ 07، پاراچنار 06، دیر 03، کشمیر: کوٹلی 14، مظفرآباد (ایئرپورٹ 08، سٹی 07)، گلگت بلتستان: اسکردو 07، استور 02، بونجی 01، بلوچستان: لسبیلہ میں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج سبی ، نوکنڈی ، دالبندین43اور دادو میں42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اسلام آباد 25/ 27 سیلسئیس
لاہور 25/ 33 سیلسئیس
کراچی 28/ 34 سیلسئیس
پشاور 24/ 36 سیلسئیس
کوئٹہ 22/ 37 سیلسئیس
گلگت 18/ 29 سیلسئیس
مظفر آباد 22/ 28 سیلسئیس
اسکردو 16/ 23 سیلسئیس
مری 15/ 20 سیلسئیس
فیصل آباد 26/ 31 سیلسئیس
ملتان 29/ 37 سیلسئیس
سری نگر 18/ 22 سیلسئیس
جموں 25/ 27 سیلسئیس
لہہ 10/ 22 سیلسئیس
پلوامہ 19/ 23 سیلسئیس
اننت ناگ 18/ 23 سیلسئیس
شوپیاں 18/ 22 سیلسئیس
بارہ مولہ 19/ 22 سیلسئیس











