جمعرات,  23 جولائی 2026ء
امریکا کی ایران پر مسلسل بارہویں روز یلغار، عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز) امریکی فوج کا کہنا ہے کہ ایران پر مسلسل 12ویں رات حملوں میں بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون ذخیرہ کرنے کی تنصیبات، ساحلی نگرانی کے مراکز اور فضائی دفاع کے اثاثوں کو نشانہ بنایا۔

امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان حملوں سے سویلین ملاحوں اور تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایران کی صلاحیت مزید کم ہوئی ہے۔

سینٹکام کے مطابق امریکی فوج نے اس ماہ خشکی پر موجود ایران کے درجنوں عسکری مقامات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ سمندر میں ایران کے خلاف ناکہ بندی کا دوبارہ آغاز کیا ہے۔

نئے برطانوی وزیراعظم نے بھی امریکا کو ایران کیخلاف حملوں کیلئے اپنے اڈے استعمال کرنےکی اجازت دیدی

بیان میں کہا گیا کہ ’آج تک سینٹکام نے نو تجارتی جہازوں کا رخ موڑا ہے اور ایک جہاز کو ناکارہ بنایا ہے تاکہ جہازوں کو ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے یا وہاں سے روانہ ہونے سے روکا جا سکے۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار پورے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں اور اپنے فرائض ادا کرنے کے لیے ہر وقت چوکس اور تیار ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق سیرک اور بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اہواز شہر کے قریب بھی میزائل حملے کیے گئے۔ گورنر بوشہر کے مطابق امریکی فوج نے بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب بجلی گھر کو نشانہ بنایا۔

مزید خبریں