منگل,  21 جولائی 2026ء
کانگریس رہنماؤں کا بھارتی وزیراعظم کےگھر کے سامنے مظاہرہ، پولیس نے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا

نیودہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے  گانگریس کے مظاہرے سے راہول گاندھی اورپرینکا گاندھی کو حراست میں لے لیا۔

طلبہ پر پولیس تشدد کیخلاف بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے بھارتی وزیراعظم کے گھر کےسامنےمظاہرہ کیا جس دوران  کانگریس رہنما بھارتی وزیراعظم مودی، وزیرتعلیم دھرمیندرا پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے  اپوزیشن رہنما راہول گاندھی، رکن اسمبلی پریانکا گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر کچھ رہنماؤں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتاری سے قبل لیڈر راہول گاندھی نے کاکروچ جنتا پارٹی کے نہتے کارکنوں اور طالبعلموں پر پولیس کے بہیمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس نے بھارت کے تعلیمی نظام پر قبضہ کر رکھا ہے۔

بھارتی کرکٹر روہت شرما کی ریٹائرمنٹ پر بی سی سی آئی کا مؤقف سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ نئی دہلی میں جو بچے اور بچیاں ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوئے وہ اپنے بہتر مستقبل اور تعلیم کے حوالے سے جائز مطالبات کر رہے تھے کیونکہ بھارت کا تعلیمی نظام بالکل بوسیدہ ہو چکا ہے اور آر ایس ایس نے بھارت کے تعلیمی نظام پر قبضہ جما لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے اپنے جائز مطالبات کے لیے جمع طالبعلموں پر شیلنگ کرنا اور لاٹھی چارج کرنا انتہائی شرمناک ہے اور یہ ایک غیر جمہوری عمل ہے۔

دوسری جانب دہلی ہائیکورٹ نے گزشتہ روز احتجاجی مارچ کے دوران طلبہ پرپولیس تشدد کے خلاف دائر درخواست پرفوری سماعت سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے درخواست پرباقاعدہ سماعت بدھ کو مقرر کردی، عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت  کو اس معاملے میں نہ گھسیٹا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی پولیس اور سول کپڑوں میں موجود افراد نے نئی دہلی میں اپنے حقوق کے لیے جنتر منتر پر جمع ہزاروں کی تعداد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں پر بدترین تشدد کیا جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں.

مزید خبریں