چیس کھیل کی ترقی کیلٸے عملی اقدامات کر رہے ہیں، ذیشان نقوی
اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز ) چیس فیڈریشن آف پاکستان نے شطرنج کا عالمی دن بھر پورانداز میں مناتے ہوے شطرنج کے فروغ اور مستقبل کے چیمپئنز کی تربیت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے مہمان خصوصی چیس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر سید ذیشان نقوی تھے جبکہ نائب صدر ریحان اعظم، فیڈریشن عہدیداران، کھلاڑیوں اور شطرنج کے شائقین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ذیشان نقوی نے کہا کہ فیڈریشن ملک بھر میں شطرنج کے فروغ اور اسے مزید مضبوط بنانے کے لیے عملی اور طویل المدتی اقدامات کر رہی ہے۔ حال ہی میں منعقد ہونے والی قومی شطرنج چیمپئن شپ میں ریکارڈ تعداد میں کھلاڑیوں کی شرکت اس کھیل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا ثبوت ہے، جو پاکستان میں شطرنج کے فروغ کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہوگی۔ سید ذیشان نقوی نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ فیڈریشن مزید ٹورنامنٹس، تربیتی پروگرامز اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے مستقبل کے چیمپئنز تیار کرے گی اور عالمی شطرنج برادری میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرے گی۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا











