اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے معروف دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کی 16ویں کتاب “National Security Strategy: A Personal Chronicle of Pakistan (2002-2026)” کی تقریبِ رونمائی میں شرکت کی۔
تقریب کے موقع پر سحر کامران نے اکرام سہگل کو نئی کتاب کی اشاعت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم تقریب میں شرکت باعثِ خوشی ہے۔ انہوں نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف، کمانڈر اسلامی عسکری اتحاد برائے انسدادِ دہشت گردی (IMCTC)، سے ملاقات کو بھی اعزاز قرار دیا۔
سحر کامران کی ترک وزیر سے ملاقات، پاکستان اور ترکیہ کے تاریخی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
انہوں نے کہا کہ تقریب میں قومی سلامتی کے حوالے سے اہم اور مفید گفتگو ہوئی، جس میں اس امر پر روشنی ڈالی گئی کہ قومی سلامتی ایک جامع اور کثیرالجہتی تصور ہے جو دفاعی امور کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح، قانون کی حکمرانی، معاشی استحکام اور شہریوں کی بہتری سے بھی جڑا ہوا ہے۔
سحر کامران نے اس بات پر زور دیا کہ قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے آئین کی پاسداری بنیادی حیثیت رکھتی ہے اور ریاستی معاملات میں آئینی اصولوں کی بالادستی ناگزیر ہے۔











