دبئی(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات میں 20 جولائی سے پاکستانیوں کےلیے صرف ای پاسپورٹ جاری ہوگا۔
سفارتی مشن کے مطابق ابوظبی اور دبئی میں پاسپورٹ درخواستیں صرف ای پاسپورٹ کیٹیگری میں قبول کی جائیں گی۔
پاکستان میں جدید نظام متعارف : گھر بیٹھے ’ای پاسپورٹ‘ بنوانا نہایت آسان
سفارتی مشن نے مزید بتایا کہ موجودہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی مدت معیاد تک مؤثر رہیں گے جب کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے آن لائن پاسپورٹ درخواست کی سہولت برقرار رہے گی۔











