اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے ترکیہ کی وزیرِ خاندانی و سماجی خدمات محترمہ ماہینور اوزدمیر گوکتاش سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تعاون اور خواتین سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سحر کامران نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ملاقات اسلام آباد میں ترک سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیروغلو کی جانب سے دیے گئے عشائیے کے موقع پر ہوئی۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو “دو ریاستیں، ایک قوم” قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ ایمان، ثقافت اور دیرینہ تزویراتی تعاون کے رشتوں سے منسلک ہیں۔
پمز کی ابتر صورتحال، سحر کامران کا وزیراعظم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر گفتگو ہوئی۔ سحر کامران نے او آئی سی کی نویں وزارتی کانفرنس برائے خواتین کے موقع پر ہونے والی مثبت بات چیت کو بھی اہم قرار دیا۔











