هفته,  11 جولائی 2026ء
شبانہ محمود نے پناہ گزینوں کے لیے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا

لندن(روشن پاکستان نیوز) برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے پناہ گزینوں سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایسے افراد کی مالی معاونت میں کمی کرے گی جنہیں برطانیہ میں پناہ دی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس اقدام کا مقصد امیگریشن نظام کو مزید مؤثر اور منصفانہ بنانا ہے۔

برطانیہ: ہول بیک میں مرمت شدہ بند سڑک پر گاڑی پارک، حفاظتی ہدایات نظر انداز

اس اعلان کے بعد برطانوی سیاست دان رابرٹ جینرک نے سوشل میڈیا پر ردِعمل دیتے ہوئے حکومت کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ اقدامات امیگریشن کے مسئلے کے حل کے لیے ناکافی ہیں۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جہاں صارفین کی جانب سے اس پر حمایت اور مخالفت، دونوں طرح کے ردِعمل سامنے آئے۔

مزید خبریں