هفته,  23 نومبر 2024ء
تحریک انصاف نےملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دھاندلی کے خلاف ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ فراڈ کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے جا رہے ہیں، تمام قوتوں کو اکٹھا کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے مل کر لڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی جماعتوں سے رابطہ کریں گے۔

مزید خبریں