مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز) انگلینڈ نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی۔
مانچسٹر میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 191 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19 اوورز میں حاصل کیا۔
میزبان ٹیم کی جانب سے جیکب بیتھل 46 گیندوں پر 76 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار باری کھیل کر نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں کپتان ہیری بروک 39، ٹام بینٹن 39، وِل جیکس 9 اور سام کرن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
فِل سالٹ اور جوس بٹلر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پی سی بی اور سعودی کرکٹ فیڈریشن کے درمیان جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کا تاریخی معاہدہ
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اکشر پٹیل، ورون چکرورتی اور ہرشت رانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز اسکور کیے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے ایشان کشن 49 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ ابھیشیک شرما 43، کپتان شریاس ایر 37، ویبھو سوریا ونشی 14، ہرشت رانا 6شیوم ڈُوبے 5 اور اکشر پٹیل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے سام کرن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وِل جیکس، لیام ڈاسن اور جوفرا آرچر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔











