بدھ,  01 جولائی 2026ء
کراچی کمپنی پولیس کا کریک ڈاؤن، مکھی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار
کراچی کمپنی پولیس کا کریک ڈاؤن، مکھی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)  تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مکھی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی ایس پی سٹی زون ڈاکٹر آیاز خان، ایس ڈی پی او مارگلہ نوشیروان اور ایس ایچ او ندیم طاہر کی نگرانی میں اے ایس آئی محمد شفیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ انجام دی۔

پانی پاکستان کی بقا کا معاملہ ہے، ہر صورت سندھ طاس معاہدے کا تحفظ کریں گے: عطا تارڑ

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان محمد ایاز اور عبدالحسین پمز اسپتال کی پارکنگ میں سوئے ہوئے مریضوں کے لواحقین کے موبائل فون اور نقدی چوری کرتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے 8 قیمتی موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں