جمعرات,  25 جون 2026ء
میٹا نے کم قیمت ’اے آئی اسمارٹ چشمے‘ متعارف کرا دیے

کیلیفورنیا (روشن پاکستان نیوز) : امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے کم قیمت میں نئے اسمارٹ چشمے متعارف کرا دیے، جس کی قیمت 299 ڈالر یا 299 پاؤنڈ رکھی گئی ہے۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق میٹا نے اپنے نئے اسمارٹ چشموں (میٹا گلاسز ) کی رونمائی کر دی ہے، اس اقدام کو ایپل سے پہلے مارکیٹ پر گرفت مضبوط کرنے کی کوشش قرار دیا جارہا ہے۔

یہ پہلی بار ہے کہ میٹا کمپنی نے اسمارٹ چشمے صرف اپنے برانڈڈ نام سے متعارف کرائے ہیں جبکہ پہلے اسے معروف مصنوعات رےبین اور اوکلے کے اشتراک سے پیش کیا جاتا تھا۔ میٹا چشمہ ان ماڈلز کے مقابلے میں تقریباً 80 ڈالر سستا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ میٹا گلاسز کی قیمت ہونے کم ہونے کے باوجود اس کے اندر تقریباً وہی تمام جدید ٹیکنالوجی موجود ہے۔

کمپنی نے نئے چشموں کے تین ماڈلز میٹا ایڈونچر، یٹا فیوری اور اسٹار فائر کائلی ایڈیشن متعارف کرائے ہیں۔ آخری ماڈل معروف شخصیت کائلی جینر کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔

میٹا کے مطابق نئے اسمارٹ چشموں کی ابتدائی قیمت 299 ڈالر (269 پاؤنڈ) رکھی گئی ہے، جو گزشتہ نسل کے ماڈلز کے مقابلے میں تقریباً 80 ڈالر کم ہے۔ کم قیمت کو کمپنی کی جانب سے مارکیٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط بنانے کی حکمت عملی قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے ایران-امریکہ مذاکرات میں اہم پیش رفت کی تصدیق کر دی

ان چشموں میں جدید میٹا اے آئی اسسٹنٹ بھی شامل کیا گیا ہے، جو صارفین کو وائس کمانڈز، معلوماتی معاونت اور مختلف روزمرہ کاموں میں مدد فراہم کرے گا۔ کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جدید اے آئی فیچرز پرانے رے بین میٹا اور اوکلے میٹا ماڈلز میں بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

اس کی بیٹری لائف بدستور 8 گھنٹے رکھی گئی ہے جبکہ 12 میگا پکسل کیمرہ 3ہزار ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے، چارجنگ کیس اضافی 40 گھنٹے تک بیٹری بیک اپ فراہم کرتا ہے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق میٹا نے یہ مصنوعات ایسے وقت میں متعارف کرائی ہیں جب ایپل کے اسمارٹ چشموں کی متوقع آمد 2027 میں متوقع ہے۔

نئی کم قیمت اور اے آئی فیچرز کے ذریعے میٹا کمپنی اس ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں اپنی برتری برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

مزید خبریں