منگل,  11  اگست 2026ء
کینیڈا میں امریکی قونصل خانے کو بم سے اڑانے کی دھمکی
ہیلی فیکس(روشن پاکستان نیوز) کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں امریکی قونصل خانے کو بم دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی قونصل خانے کے قریب ملزم کی گاڑی سے آتش گیر مواد برآمد ہوا ہے، بم کی دھمکی کے بعد قونصل خانے کے اطراف کئی بلاکس خالی کرا لیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قونصل خانے کے اطراف سیکیورٹی آپریشن 5 گھنٹے سے زائد جاری رہا جس کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کی ملاقات، دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی پر اتفاق

کینیڈین پولیس نے بیان میں کہا ہے کہ عوام کو کوئی خطرہ نہیں، حراست میں لیے گئے شخص پر تاحال فردِ جرم عائد نہیں ہوئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق رواں سال ٹورنٹو میں امریکی قونصل خانے پر 2 بار فائرنگ ہو چکی ہے۔

مزید خبریں