ایرانی وزیر خارجہ نے ایران-امریکہ مذاکرات میں اہم پیش رفت کی تصدیق کر دی

تہران/جنیوا(روشن پاکستان نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور قطر کی کامیاب سفارتی ثالثی کو سراہتے ہوئے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق پاکستان اور قطر کی مسلسل سفارتی کاوشوں کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے فروغ کے لیے نمایاں پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے نتیجے میں امریکہ نے ایران کے کچھ عرصے سے منجمد اثاثے جاری کر دیے ہیں، جبکہ ایران کی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق آبنائے ہرمز پر قائم بحری محاصرہ اور ناکہ بندی مکمل طور پر اٹھا لی گئی ہے، جس سے عالمی توانائی منڈیوں اور علاقائی تجارت کو مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے۔

فریقین نے مذاکراتی عمل کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے اور حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈ میپ کی منظوری دینے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ معاہدے کے تحت ایران میں بڑے پیمانے پر تعمیرِ نو اور ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔

امریکا ایران ثالثی کوششیں، تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں جاری طویل کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی، جبکہ پاکستان اور قطر کی سفارتی کوششوں نے اس عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں