منگل,  11  اگست 2026ء
آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری کا مشن: نیشنل چیمپئنز کپ کا آج سے آغاز

ملتان(روشن پاکستان نیوز) نیشنل چیمپئنز کپ کا آج سے آغاز ہو رہا ہے ٹورنامنٹ اگلے برس آئی سی سی ورلڈ کپ تیاری کیلیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت نیشنل چیمپئنز کپ کا آج سے ملتان میں آغاز ہو رہا ہے۔ ایک ٹرافی کے لیے چار ٹیمیں گولڈ، گرینز، وائٹس اور بلوز ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

ان ٹیموں کی کمان بالترتیب شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کے حوالے کی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2027 کے وینیوز کا اعلان کردیا

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 50 لاکھ روپے جب کہ رنر اپ کو 25 لاکھ روپے کا انعام دیا جائے گا جب کہ فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل چاروں ٹیموں کے کپتانوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پاکستان گولڈ کپ کپ کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا مقصد ورلڈ کپ کی تیاری اور بیک اپ تیار کرنا ہے۔ اس ٹورنامنٹ سے ورلڈ کپ اسکواڈ تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔

ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم کو پچاس لاکھ جبکہ رنرز اپ کو 25 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ۔ فضل محمود اور عمران خان انکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

پاکستان گولڈ کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نیشنل چیمپئنز کپ کا مقصد ورلڈ کپ کی تیاری اور بیک اپ تیار کرنا ہے۔ اس کی مدد سے ورلڈ کپ اسکواڈ تشکیل دینے میں آسانی ہوگی۔

پاکستان وائٹس کے کپتان صائم ایوب نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کریں گے دوسری جانب پاکستان بلوز کے کپتان صاحبزادہ فرحان کہتے ہیں کہ نوجوانوں کے ساتھ کھیلنا ایک اچھا چیلنج ہوگا ۔

پاکستان گرینز کے کپتان شاداب خان کی غیر موجودگی میں فہیم اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ میں بہترین کھلاڑیوں کو ایک ساتھ کھیلتا دیکھنا خوش آئند ہے، جس سے میدان میں کھلاڑیوں کے درمیان بہتر رابطے اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔

18 اگست تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت سات میچز کھیلیں جائیں گے۔ دو ٹاپ ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

مزید خبریں