تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے صدر مسعود پزشکیان کو قومی اتحاد‘ پر توجہ دینے پر زور دیا۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے گزشتہ ماہ آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے 7 گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں سپریم لیڈر نے قومی اتحاد اور یکجہتی برقرار رکھنے اور عوام کے معاشی حالات پر توجہ دینے پر زور دیا۔
اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران میں بے امنی پیدا کرنے اور ملک کو قحط، لوٹ مار اور سماجی انتشار کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر دشمن کے حملے مصنوعی ذہانت سے حاصل کردہ ڈیٹا کی بنیاد پر تھے، ایران نے جاسوس نیٹ ورک اور اجرتی عناصر کی منصوبہ بندی کو یکے بعد دیگرے ناکام بنایا۔











