اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ اسٹیج کے میچ میں اسپین نے سعودی عرب کو شکست دے دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ ایچ میں اسپین اور سعودی عرب کے درمیان مقابلہ ہوا، جس میں یورپی چیمپئن نے مخالف ٹیم 0-4 سے ہرا دیا۔
فیفا ورلڈکپ 2026: رونالڈو کا جادو نہ چلا، پرتگال اور کانگو کا میچ 1-1 گول سے برابر
ہسپانوی ٹیم نے پہلے ہاف میں 3 جبکہ دوسرے ہاف میں ایک گول کیا، اسپین کیلیے میکیل نے 2 اور لامین یمال نے ایک گول کیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کا آخری گروپ میچ 27 جون کو کیپ ورڈی سے ہوگا۔











